ذکا ءاشرف کی زیرصدارت پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی کا اجلاس،سخت جملوں کا تبادلہ
کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن)چیئرمین ذکاء اشرف کی زیرصدارت پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی کے اجلاس میں سخت جملوں کا تبادلہ ہوا ہے۔
نجی ٹی وی چینل "ایکسپریس نیوز" کے مطابق کراچی کے مقامی ہوٹل میں پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی کا اجلاس ہوا،چیئرمین پی سی بی ذکاء اشرف نے اجلاس کی صدارت کی۔ذرائع کا کہناہے کہ اجلاس میں شریک بعض ارکان نے مختلف تحفظات کا اظہار کیا،اجلاس میں ممبر مصطفیٰ رمدے کی جانب سے شدید احتجاج کیا گیا جبکہ ایک رکن ذکاء اشرف کی حمایت میں اٹھ کھڑے ہوئے،اجلاس کے دوران سخت جملوں کا تبادلہ بھی ہوا۔