مشیر کھیل پنجاب کا اولمپئن ارشد ندیم کا ورلڈ چیمپئن شپ فائنل بڑی سکرین پر دکھانے کا فیصلہ 

مشیر کھیل پنجاب کا اولمپئن ارشد ندیم کا ورلڈ چیمپئن شپ فائنل بڑی سکرین پر ...
مشیر کھیل پنجاب کا اولمپئن ارشد ندیم کا ورلڈ چیمپئن شپ فائنل بڑی سکرین پر دکھانے کا فیصلہ 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)پنجاب حکومت نے اولمپئن ارشد ندیم کا ورلڈ چیمپئن شپ فائنل بڑی سکرین پر دکھانے کا فیصلہ کیا ہے۔

نجی ٹی وی چینل" جیو نیوز" کے مطابق مشیر کھیل پنجاب وہاب ریاض کا کہنا ہے کہ لبرٹی گول چکر پر بڑی سکرین نصب کی جائے گی،آج رات 11بجے کے بعد ارشد ندیم ورلڈ ایتھلیٹکس چیمپئن شپ کے نیزہ بازی فائنل میں شریک ہونگے،فائنل میں ارشد ندیم کا بھارتی کھلاڑی نیرج چوپڑا سمیت دیگر کھلاڑیوں سے مقابلہ ہوگا۔

مشیر کھیل پنجاب کا کہنا ہے کہ پاکستانی قوم ارشد ندیم کی کامیابی کیلئے دعاگو ہے، شائقین لبرٹی گول چکر پر آکر ارشد ندیم کو سپورٹ کریں،دریں اثناءکمشنر محمد علی کا کہنا ہے کہ قومی ہیروز کی پذیرائی ہم سب کا فرض ہے ۔

مزید :

کھیل -