امریکی ریاست فلوریڈا میں سفید فام شخص کی فائرنگ سے 3 سیاہ فام ہلاک

امریکی ریاست فلوریڈا میں سفید فام شخص کی فائرنگ سے 3 سیاہ فام ہلاک
امریکی ریاست فلوریڈا میں سفید فام شخص کی فائرنگ سے 3 سیاہ فام ہلاک

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

فلوریڈا (ڈیلی پاکستان آن لائن) امریکی ریاست فلوریڈا میں سفید فام شخص نے فائرنگ کرکے3 سیاہ فام افراد کو ہلاک کردیا۔امریکی میڈیا کے مطابق واقعہ جیکسن ویل کے علاقے  میں پیش آیا، فائرنگ کے بعد حملہ آور نے خودکشی کرلی۔ امریکی پولیس کے مطابق واقعہ نسلی منافرت پر مبنی ہے کیونکہ فائرنگ کرنیوالے شخص نے کہا تھا کہ وہ سیاہ فاموں کو نشانہ بنانا چاہتا ہے، مسلح شخص کے پاس سے ایک منشور بھی برآمد کیا گیا۔

امریکی میڈیا کے مطابق فائرنگ سے ہلاک ہونیوالے افراد میں ایک عورت اور 2 مرد شامل ہیں، جبکہ حملہ آور کی عمر 20 برس کے قریب تھی اور وہ سفید فام تھا۔پولیس کے مطابق اس بات کے کوئی شواہد نہیں ملے کہ ملزم کا کسی بڑے گروپ سے کوئی تعلق تھا۔

خیال رہے کہ امریکہ کی مختلف ریاستوں میں اس سال کے پہلے 8 ماہ میں قتل عام کے کم ازکم 470 واقعات ہوچکے ہیں۔