وہ وقت جب ایمپاٖئر کے ناٹ آؤٹ دینے کے باوجود دھونی مخالف ٹیم کے کپتان کے کہنے پر آؤٹ ہو کر پویلین لوٹ گئے
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)بھارتی ٹیم 2006میں 4 ٹیسٹ میچز کی سیریز کھیلنے ویسٹ انڈیز گئی۔بھارت کی کپتانی راہول ڈریوڈ جبکہ ویسٹ انڈیز کی کپتانی برائن لارا کر رہے تھے ۔ ٹیسٹ میچ کے دوران بھارتی بلے باز ایم ایس دھونی69رنز کے ساتھ کریز پر موجود تھے ، انہوں نے ایک باؤلر کو لگاتار 3 چھکے مارے اور جب چوتھا چھکا مارنے گئے تو باؤنڈری کے پاس سے کیچ ہو گئےجس کا فیصلہ تھرڈ ایمپائر کے پاس چلا گیا کیونکہ ویسٹ انڈیز کے کھلاڑی نے یہ کیچ باؤنڈری کے بالکل قریب سے پکڑا تھا ۔ تھرڈ ایمپائر نے معاملہ واضح نہ ہونے پر ایم ایس دھونی کو ناٹ آؤٹ قرار دیا ۔ ویسٹ انڈیز کے کپتان برائن لارا یہ دیکھ کر ایمپائرز کے پاس گئے تو انہوں نے فیصلہ تبدیل کرنے سے انکار کردیا پھر وہ دھونی کے پاس گئے اور کہا کہ میں اپنے کھلاڑی کی ذمہ داری لیتا ہوں اور وہ کہہ رہا ہے کہ اس کا پیر باؤنڈری سے نہیں لگا ۔ ایم ایس دھونی نے جب لیجنڈری کرکٹ کی یہ بات سنی تو خود ہی گراؤنڈ سے باہر چلے گئے۔