اسلام آباد ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن کی چیف جسٹس عامر فاروق کیخلاف مہم کی مذمت،کارروائی کا مطالبہ

اسلام آباد ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن کی چیف جسٹس عامر فاروق کیخلاف مہم کی ...
اسلام آباد ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن کی چیف جسٹس عامر فاروق کیخلاف مہم کی مذمت،کارروائی کا مطالبہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) اسلام آباد ہائیکورٹ بار ایسو سی ایشن نے چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ کیخلاف مہم کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے ذمے داران کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔

ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن نے کہا ہے کہ چیف جسٹس عامر فاروق کے خلاف چلنے والی مہم کی مذمت کرتے ہیں،  وہ غیر جانبدار اور دیانت دار جج ہیں۔

اعلامیہ میں مزید کہا گیا ہے کہ چیف جسٹس عامر فاروق اپنی اصول پسندی کی وجہ سے مشہور ہیں، ان کے خلاف منفی مہم چلانے والوں کے خلاف کارروائی کی جائے۔