سابق کرکٹرز کا ایشیاء کپ کے حوالے سے بابر اعظم اور ویرات کوہلی کا موازنہ
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)سابق آسٹریلوی کرکٹر ٹام موڈی نے کہا کہ بابر مجھے ہمیشہ ویرات کوہلی کی یاد دلاتے ہیں،ان کے شاٹس مستند اور وہ کھیل کو اچھی طرح سمجھتے ہیں، یہی کام کوہلی ایک دہائی سے کررہے ہیں، ان دونوں کے کھیل میں کافی مشابہت پائی جاتی ہے۔
موڈی نے کہا کہ میں ابھی سے یہ دعویٰ نہیں کروں گا کہ کوہلی کا ایشیا ءکپ بابر سے زیادہ بہتر رہے گا مگر دونوں پر ایک جیسا ہی دباؤ ہوگا، ان کو ایکشن میں دیکھنا کافی دلچسپ ہوگا۔بابراعظم کی قائدانہ صلاحیتوں کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ کسی بھی ایشیائی ٹیم کا قائد ہونا بہت ہی بڑا چیلنج ہوتا ہے، ان کی ایک ایک حرکت پر گہری نظر رکھی جاتی ہے، جب ان سے کھیل میں کوئی غلطی ہوتو اچانک کئی ماہرین سامنے آجاتے ہیں، اس کے باوجود بابر قیادت کے دباؤ کو عمدگی سے برداشت کررہے ہیں۔
سنجے منجریکر نے کہا کہ کوہلی اوربابر دونوں ہی اچھے کھلاڑی ہیں، ان میں سے ایک اپنی نوجوانی کے دور میں ہے، ایشیا ءکپ جیسے پلیٹ فارم پر ہم کوہلی سے اچھی امید باندھ سکتے ہیں مگر یہ کوئی ٹی 20 فارمیٹ نہیں ہے، اس میں بابراعظم بھی اپنی کلاس دکھانے کے اہل ہیں۔