عارف علوی کے پی حکومت میں اختلافات ختم کروانے کیلئے متحرک
پشاور (مانیٹرنگ ڈیسک) سابق صدر مملکت اور تحریک انصاف کی مفاہمتی کمیٹی کے سربراہ ڈاکٹر عارف علوی خیبرپختونخوا حکومت میں ہونے والے اختلافات ختم کروانے کے لئے متحرک ہوگئے،ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی مفاہمتی کمیٹی کے سربراہ عارف علوی نے خیبرپختونخوا کے اختلافات ختم کروانے پر کام شروع کردیا، انہوں نے مستعفی صوبائی وزیر شکیل خان سے رابطہ کر کے صوبے میں پارٹی اور حکومتی امور پر تبادلہ خیال کیا۔شکیل خان نے صدر عارف علوی کی جانب سے رابطہ کرنے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ اْن سے بات چیت ہوتی رہتی ہے، اب بھی پارٹی امور پر بھی بات ہوئی۔ انہوں نے مزید کہا کہ عمران خان سے ملاقات کی کوشش کررہے ہیں، ملاقات شیڈول نہیں ہوپارہی۔
عارف علوی متحرک