عمرایوب ادارہ کیخلاف جھوٹا پروپیگنڈا کرتے رہے، ترجمان الیکشن کمیشن

   عمرایوب ادارہ کیخلاف جھوٹا پروپیگنڈا کرتے رہے، ترجمان الیکشن کمیشن

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 اسلام آباد (آئی این پی)الیکشن کمیشن آف پاکستان نے کہا ہے کہ عمر ایوب مسلسل چیف الیکشن کمیشن، ممبران اور ادارے  کے بارے میں غلط بیانی کر رہے ہیں اور جھوٹا پروپیگنڈا کرتے رہے ہیں۔ پی ٹی آئی کے جنرل سیکریٹری عمرایوب کے انتخابات پر اخراجات کے حوالے سے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے  الیکشن کمیشن کے ترجمان نے کہا ہے کہ عمرایوب کی جانب سے جھوٹے پروپیگنڈے کا سلسلہ تاحال جاری ہے، انہوں نے الیکشن کمیشن پر جھوٹا الزام لگایا کہ انتخابات پر ساڑھے 14 ارب روپے کے اخراجات ہوئے، عام انتخابات 2018 کے اخراجات 28 ارب روپے سے زیادہ تھے۔ ترجمان نے کہا کہ انتخابات 2024 میں زائد ووٹرز، اضافی پولنگ اسٹیشنز عملہ اور بیلٹ پیپرز تھے، اضافی اخراجات کے باوجود انتخابات 2024 میں ساڑھے 33 ارب خرچ ہوئے۔ ترجمان الیکشن کمیشن نے کہا کہ الیکشن کمیشن نے انتخابی اخراجات کم سے کم کرنے کی کوشش کی۔

 ترجمان الیکشن کمیشن

مزید :

صفحہ آخر -