بنگلہ دیش میں طلبہ اور انصاف فورس کے جوانوں میں تصادم، 50سے زائد زخمی 

بنگلہ دیش میں طلبہ اور انصاف فورس کے جوانوں میں تصادم، 50سے زائد زخمی 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

                                                                                    ڈھاکہ(مانیٹر نگ ڈیسک) بنگلا دیش کے دارالحکومت ڈھاکا میں طلبہ اور  پیراملٹری فورس ’انصار  فورس‘ کے جوانوں میں تصادم ہوا جس کے نتیجے میں دونوں فریقین کے مجموعی طور پر 50 سے زائد افراد زخمی ہو گئے۔ بنگلادیشی میڈیا کی خبر کے مطابق طلبہ اور انصار فورس میں تصادم اتوار کی رات 9 بجے شروع ہوا جو ایک گھنٹے تک جاری رہا جس کے بعد فوج کے جوانوں نے حالات پر قابو پایا۔ رپورٹ کے مطابق تصادم اس وقت شروع ہوا جب ڈھاکا میں انصار فورس کے جوان سیکرٹریٹ کے باہر اپنے مطالبات کی منظوری کے لیے احتجاج کرتے ہوئے سڑک بند کرکے بیٹھے ہوئے تھے اور ایسے میں ہزاروں کی تعداد میں طلبہ ڈنڈے ہاتھوں میں لیے مارچ کرتے ہوئے وہاں پہنچے جس کے بعد دونوں اطراف سے ایک دوسرے پر حملہ کیا گیا۔ بنگلادیشی میڈیا کے مطابق ایک طالبعلم نے بتایا کہ وہ یونیورسٹی میں سیلاب متاثرین کے لیے فنڈز جمع کر رہے تھے جب انہیں معلوم ہوا کہ انصار فورس نے کچھ مشیروں اور حکومتی عہدیداروں کو سیکرٹریٹ میں محدود کر رکھا ہے جس کے بعد طلبہ نے سیکرٹریٹ کی طرف مارچ کا فیصلہ کیا۔ بعد ازاں ڈاکٹر یونس کی قیادت میں قائم عبوری حکومت نے انصار فورس کے ڈپٹی کمانڈنٹ سمیت 9 سینئر ممبران کا تبادلہ کر دیا۔ 

بنگلادیش تصادم

مزید :

صفحہ آخر -