پی ٹی آئی کا مخصوص نشستوں  کے فیصلے پر عملدرآمد کیلئے  سپریم کورٹ سے رجوع

    پی ٹی آئی کا مخصوص نشستوں  کے فیصلے پر عملدرآمد کیلئے  سپریم کورٹ سے ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

  اسلام آباد(آئی این پی)پی ٹی آئی نے مخصوص نشستوں سے متعلق فیصلے پر عمل درآمد کیلئے سپریم کورٹ سے رجوع کرلیا۔تحریک انصاف کی جانب سے عزیر بھنڈاری نے متفرق درخواست دائر کردی،درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ الیکشن کمیشن کو آزاد ارکان کے وابستگی سرٹیفکیٹ منظور کرنے کا حکم دیا جائے،تحریک انصاف نے فیصلے پر الیکشن کمیشن کے ابہام ہونے کا جواب بھی جمع کرادیا، عدالت سے یہ استدعا کی گئی ہے کہ الیکشن کمیشن کو 12 جولائی کے مختصر فیصلہ پر عمل کا حکم دیا جائے اور الیکشن کمیشن کی وضاحت کی درخواست مسترد کی جائے۔

پی ٹی آئی رجوع

مزید :

صفحہ اول -