گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری کا موسیٰ خیل واقعہ کی شدید مذمت
کراچی (اسٹاف رپورٹر)گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری نے موسیٰ خیل واقعہ کی شدید مذمت کرتے ہوئے موسیٰ خیل کے علاقہ رازہ شم میں 23 افراد کے قتل کو انتہائی تشویشناک قرار دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بسوں سے اتار کر مسافروں کا قتل، بدترین درندگی ہے، اس مکروہ فعل میں ملوث عناصر جلد اپنے منطقی انجام کو پہنچیں گے۔ گورنرسندھ نے کہا کہ عوام کے تعاون سے سیکیورٹی فورسز ان عناصر کا جلد خاتمہ کرے گی۔