عوام کو ریلیف فراہم کرنا حکومت کی اولین ترجیح ،ملک احمد خاں 

عوام کو ریلیف فراہم کرنا حکومت کی اولین ترجیح ،ملک احمد خاں 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

تلونڈی (نامہ نگار)گورنمنٹ بوائز اینڈ گرلز ہائی سکولز تلونڈی کو ترجیحی بنیادوں پرمزید اَپ گریڈ کیا جائے گا۔ مصنوعی مہنگائی کے تدارک کیلئے حکومتی اقدامات قابل تعریف ہیں۔مسلم لیگ ن حکومت کا واحدمقصد غریب عوام کوہر صورت ریلیف فراہم کرنا ہے۔کچے کے علاقہ میں پاک افواج اور سکیورٹی فورسز آپریشن کی کامیابی مستقبل کے روشن پاکستان کی نوید ہوگی ان خیالات کا اظہار قائم مقام گورنر وا سپیکر پنجاب اسمبلی ملک احمد خاں نے تلونڈی میں ایک عوامی ہجوم سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ممبر قومی اسمبلی ملک رشید احمد خاں ملک ذوالفقار ایس ڈی پی او چونیاں رانا زاہد علی اور اسسٹنٹ کمشنر چونیاں طلحہ انوار سردار شوکت گجر ظفر اقبال میوو دیگربھی انکے ہمراہ تھے۔ ملک احمد خاں نے مزید کہا کہ حلقہ کے عوام نے مجھ پر بھر پور اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے جیت سے ہمکنار کیا اپنے عوام کے درمیان موجود ہوں کسی کے ساتھ ظلم و زیادتی اور نا انصافی ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی اہل علاقہ نے ڈھول کی تھاپ پر قائم مقام گورنر کا پھولوں کی پتیاں نچھاورکر کے استقبال کیا۔

ملک احمد خاں