بلوچستان میں دہشت گردی، انسانی جانوں کے نقصان پر پوری قوم سوگوار سلطان محمو د ہنجرا، احمد یار، غلام قاسم، ذیشان گرمانی، عمر فاروق بلوچ ودیگر کا اظہار افسوس
کوٹ ادو(تحصیل رپورٹر)سابق ایم این اے الحاج ملک سلطان محمود ہنجرا،سابق ممبران صوبائی اسمبلی ملک احمد یارہنجرا، ملک غلام قاسم ہنجرا، محمدذیشان گرمانی،سابق امیدوار صوبائی اسمبلی ڈاکٹر عمر فاروق بلوچ،امیر جماعت اسلامی فرقان اصف بزدار نے اپنے مشترکہ بیان میں بلوچستان میں دہشت گردی کے واقعات میں قیمتی جانوں کے نقصان پر اظہار افسوس (بقیہ نمبر31صفحہ7پر)
کرتے ہوئے کہا ہے کہ پوری قوم اس پر سوگوارہے، پاکستان میں دہشت گردی کے خلاف پوری قوم سیسہ پلائی دیوار بن کر فوج کے ساتھ کھڑی ہیانہوں نے کہا کہ دہشت گردوں کا کوئی ملک نہیں ہوتا،بیگناہ شہریوں کا خون بہایا جا رہا ہیجو انتہائی قابل افسوس ہے،انہوں نے کہا کہ پاک فوج دنیا کی بہترین لڑاکا آرمی ہے، جلد دہشت گردوں کا صفایا کرنے میں کامیاب ہو گی۔