آشوب چشم، صوبہ بھر میں الرٹ کا حکم، ہیلتھ ٹیموں کو ٹاسک
ملتان (وقائع نگار) ملتان سمیت پنجاب بھر میں آنکھوں کے مرض آشوب چشم(پنک آئی) سے متعلق الرٹ جاری کر دیا گیا ہے اس حوالے سے نشتر ہسپتال کے شعبہ امراض چشم کے سربراہ و پرنسپل نشتر میڈیکل کالج پروفیسر ڈاکٹر راشد قمر را نے بتایا کہ آشوب چشم (پنک آئی) آنکھوں کی ایک متعدی بیماری ہے،یہ عام طور پر گرم مرطوب موسم میں پھیلتی ہے، علامات میں آنکھوں کا سرخ ہو جانا، جلن، چھبن، درد اور خارش کا ہونا اور آنکھوں سے پانی نکلنا شامل ہیں آشوب چشم کا مرض عمومی طور پر 8 سے 10 روز میں بغیر کسی علاج کے خود بخود ٹھیک ہو جاتا ہے تاہم احتیاطی(بقیہ نمبر18صفحہ7پر)
تدابیر لازمی اپناتے ہوئے ماحول کو صاف ستھرا رکھیں، وبا کے دنوں میں ہجوم والے مقامات پر جانے سے گریز کریں، گھر کا کوئی فرد آشوب چشم میں مبتلا ہو تو اسکو آئی سو لیٹ کر کے کپڑے تولیہ وغیرہ الگ کر دیں، تیز دھوپ گردوغبار سے آنکھوں کو بچائیں،آنکھوں کو بار بار چھونے سے پرہیز کریں اگر چھو لیں تو صابن سے ہاتھ دھوئیں، مریض کے استعمال شدہ ٹشو پیپر اور روئی وغیرہ کو جلا دیں یا مٹی میں دبا دیں، انہوں نے مزید بتایا کہ فی الحال نشتر ہسپتال کے شعبہ امراض چشم کے او پی ڈی میں روزانہ آشوب چشم کے ایک سے دو مریض رپورٹ ہو رہے ہیں اس حوالے سے آئی او پی ڈی وارڈ نمبر 15 میں آشوب چشم کا علیحدہ کانٹر قائم کر دیا گیا ہے تاہم یہ بات بتانا نہایت ضروری ہے کہ آشوب چشم میں مبتلا ہر مریض کو انکھوں کے قطرے ڈالنے کی ضرورت نہیں ہوتی ہمیشہ کسی مستند آئی سپیشلسٹ سے مشورہ کے بعد ہی قطرے استعمال کریں۔