اوچشریف، نہروں، سڑکوں کے کناروں سے سرسبز سرکاری درخت غائب، فاریسٹ آفیسر، ٹمبرمافیا گارڈز مالا مال، شہریوں کا شدید ردعمل
اوچشریف(سٹی رپورٹر)محکمہ جنگلات رکھوالے ہی درخت چور نکلے چوری کاٹے درختوں کی جڑوں کو آگ لگانے اور مٹی ڈال کر نشانات کو چھپانا معمول بن گیا سرکاری درختوں کی کرپشن چھپانے کیلیے فرضی کاروائیاں کاٹے گئے درختوں کے مارک شدہ بلاک نمبروں پر جعلی سپرد داری رسیدیں دی جانے لگیں واضح رہے کہ کچھ عرصہ قبل گارڈ مرید احمد چوری(بقیہ نمبر10صفحہ7پر)
سرکاری درخت کٹوانے کی پاداش میں جیل کاٹ چکا جبکہ بلاک آفیسر جنگلات میعن شاہ ھر بار اپنے پیسے اور اثر و اسوخ کے بل بوتے پر بچ نکلتا ھے اوچشریف ہیڈ پنجند کوٹ خلیفہ تا طاہر والی بلاک آفیسر جنگلات میعن شاہ اور گارڈ مرید احمد کی سربراہی میں ٹمبر مافیاز کی مختلف ٹیموں نے 4 سے 5 کروڑ مالیت کے چوری نہروں کے کنارے اور سڑکوں کی اطراف سے سر سبز درختوں کی کٹائی کا سلسلہ عروج پر پہنچ گیا ہے۔