مولانا فضل الرحمان نے ملک بھر میں ہڑتال کی حمایت کا اعلان کردیا

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)سربراہ جے یو آئی مولانا فضل الرحمان نے ملک بھر میں ہڑتال کی مکمل حمایت کا اعلان کردیا۔
نجی ٹی وی چینل سما نیوز کے مطابق مولانا فضل الرحمان نے کہاکہ مہنگائی،ناجائز ٹیکس نے عوام کا جینا دوبھر کردیا،آئی ایم ایف کے حکم پر بنے بجٹ نے عوام کے منہ سے نوالہ چھین لیا،ان کاکہناتھا کہ جے یو آئی کارکن پرامن ہڑتال کامیاب بنائیں،ملک بھر میں جے یو آئی بزنس فورمز ہڑتال میں بھرپورحصہ لیں گے۔