پاک ،افغان شاہراہ کی بندش سے تاجروں کو کتنا نقصان  ہو رہا ہے؟ آپ بھی جانیے

پاک ،افغان شاہراہ کی بندش سے تاجروں کو کتنا نقصان  ہو رہا ہے؟ آپ بھی جانیے
پاک ،افغان شاہراہ کی بندش سے تاجروں کو کتنا نقصان  ہو رہا ہے؟ آپ بھی جانیے
سورس: فائل فوٹو

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لنڈی کوتل (ڈیلی پاکستان آن لائن )) پاک ،افغان شاہراہ کی بندش سے تاجروں کو کتنا نقصان  ہو رہا ہے؟ اس حوالے سے تاجروں نے بتایا ہے کہ جمرود بھگیاڑی کے مقام پر پاک ،افغان شاہراہ  کی بندش سے ہمیں روزانہ کے حساب سے کروڑوں روپے کا نقصان ہورہا ہے۔

"جنگ " کے مطابق تاجروں نے مطالبہ کیا ہے کہ حکومت کوکی خیل متاثرین کو اپنے گھروں میں جانے کی اجازت دے، احتجاج و دھرنا کوکی خیل قوم کا حق ہے، جگہ تبدیل کی جائے شاہراہ بندش سے لنڈی کوتل عوام و تاجروں کو تکلیف کا سامنا ہے، حکومت ان کے جائز مطالبات حل کرنے میں سنجیدگی دکھائے جلد از اپیکس کمیٹی کا اجلاس بلایا جائے اور شاہراہ کو آمدو رفت کے لیے کھولا جائے، شاہراہ  کی بندش سے دونوں ممالک کی تجارت پر برا اثر پڑتا ہے۔