توشیبانے بہترین ائیرکنڈیشنر بناکر مشرق وسطیٰ کلائیمنٹ کنٹرول ایوارڈ جیت لیا

توشیبانے بہترین ائیرکنڈیشنر بناکر مشرق وسطیٰ کلائیمنٹ کنٹرول ایوارڈ جیت لیا

لاہور (کامرس رپورٹر ) بین الاقوامی ائیرکنڈیشنر کمپنی توشیبا نے بہترین معیار کے وی آرر ایف ائیرکنڈیشنر بنا کر مشرق وسطیٰ کلائیمنٹ کنٹرول ایوارڈ جیت لیا۔ ایچ وی اے سی آر کے شعبے میں بہترین پریکٹسز اور انجینئرنگ کو فروغ دینے کے لئے یہ ایوارڈ 2011ءمیں شروع کیا گیا تھا۔ پاکستان میں کیرئر اور توشیبا کے مجاز ڈسٹری بیوٹر نیوکون انجینئرز کے چیف ایگزیکٹیو آفیسر مصطفیٰ خالد نے بین الاقوامی سطح پر توشیبا کو یہ اعزاز حاصل ہونے پر مبارکباد پیش کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ توشیبا اور کیرئیر کے جدید ائیرکنڈیشنرز اپنی جدید ٹیکنالوجی، ماحول دوستی اور توانائی کی بچت کے باعث پاکستان میں بھی تیزی سے مقبول ہو رہے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ اس ایوارڈ کے حصول کے لئے دنیا بھر سے 50 مختلف کمپنیوں نامزدگیاں بھیجی تھیں، لیکن رواں سال یہ اعزاز توشیبا کو حاصل ہوا ہے۔

، کیونکہ توشیبا کی وی ا?ر ایف ٹیکنالوجی 30 فیصد تک بجلی کی بچت کے ساتھ ساتھ ماحول دوست بھی ہے

مزید : کامرس