تربیلا ڈیم سے پانی کے اخراج میں کمی

تربیلا ڈیم سے پانی کے اخراج میں کمی

ہری پور(اے پی پی) تربیلا ڈیم سے پانی کے اخراج میں کمی کر دی گئی۔ اخراج میں کمی سے تربیلا بجلی گھر کے 11یونٹس بند ، تین یونٹ بجلی پیدا رہے ہیں۔ نہروں کی صفائی کے باعث اخراج میں کمی کی گئی ہے ۔ تربیلا ڈیم ذرائع نے اے پی پی کو بتایا کہ تربیلا ڈیم سے نہروں کی صفائی کے باعث پانی کے اخراج میں کمی کر دی گئی ہے۔ پانی کا اخراج کم کر کے 12ہزار کیوسک کر دیا گیا ہے جبکہ پانی کی آمد 18ہزار 6سو کیوسک ہے ۔ ڈیم میں پانی کی سطح 1550فٹ سے کم ہو کر 1470.68فٹ پر آگئی ہے ۔ ڈیم میں پانی کا زیر استعمال ذخیرہ 80فٹ تک کم ہوگیا ہے ۔ ذرائع نے بتایا کہ تربیلا ڈیم سے پانی کے اخراج میں کمی سے تربیلا بجلی گھر میں بجلی کی پیداوار کا شارٹ فال بھی بڑھ گیا ہے ۔ بجلی گھر میں بجلی کی پیداوار کم ہو کر تین سو 27میگاواٹ تک ہوگئی ہے جبکہ کم اخراج کے باعث 14پیداواری یونٹوں میں سے 11پیداواری یونٹ بند ہوگئے ہیں اور صرف تین یونٹ بجلی پیدا کر رہے ہیں۔   

مزید : کامرس