ایشیاءکے بیشتر حصص بازاروں میں تیزی

ایشیاءکے بیشتر حصص بازاروں میں تیزی

ہانگ کانگ (اے پی پی)ایشیاءکے بیشتر حصص بازاروں میں جمعرات کو تیزی رہی ۔ ٹوکیو کے نکی 225انڈکس میں 0.91فیصد اضافہ ہوا۔ سیﺅل کا کوپسی انڈکس 0.18فیصد اپ رہا جبکہ شنگھائی کا کمپوزٹ انڈکس 0.96فیصد ڈاﺅن رہا۔ ہانگ کانگ ، انڈونیشیاء، آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کے مالیاتی بازار سرکاری تعطیل کی وجہ سے جمعرات کو بند رہے ۔ ایشیاءکی سپاٹ مارکیٹ میں سونا 1,204.40ڈالر فی اونس میں ٹریڈ ہوا جو کہ پیر کو 1,195ڈالر فی اونس پر تھا۔

مزید : کامرس