عمر گل نے ٹیم میں اپنی سلیکشن کے فیصلے کو درست ثابت کر دیا
اسلام آباد (اے پی پی)پاکستانی تجربہ کار فاسٹ باﺅلر عمر گل نے ٹیم میں اپنی سلیکشن کے فیصلے کو درست ثابت کر دیا۔ انہوں نے سری لنکا کے خلاف کھیلے گئے سیریز کے چوتھے ایک روزہ میچ میں جارحانہ انداز میں باﺅلنگ کا آغاز کرتے ہوئے مضبوط سری لنکن بیٹنگ لائن کو مشکل میں ڈال دیا اور تلکارتنے دلشان سمیت ابتدائی تینوں کھلاڑیوں کو اپنی باﺅلنگ کا شکار کرتے ہوئے ٹیم کی جیت میں اہم کردار ادا کیا۔ واضح رہے کہ شائقین کرکٹ ان کی گیند پر تلکارتنے دلشان کے آﺅٹ ہونے کو میچ کا ٹرننگ پوائنٹ قرار دے رہے ہیں۔عمر گل کو ایک عرصہ کے بعد ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔