پاکستانی نوجوان کسی بھی ملک کے نوجوانوں سے کم نہیں ، بابر گجر

پاکستانی نوجوان کسی بھی ملک کے نوجوانوں سے کم نہیں ، بابر گجر

 سانگلہ ہل (آن لائن)پاکستان قومی کبڈی ٹیم کے کپتان بابر گجر نے کہا ہے کہ پاکستان کے اندر ہر شعبہ کے نوجوانوں میں ٹیلنٹ موجود ہے ، ٹیلنٹ سے بھرپور پاکستانی نوجوان کسی بھی دوسرے ملک کے نوجوانوں سے کم نہیں ، حکومت پاکستان اپنے نوجوانوں کی خوبیوں سے استفادہ حاصل کرے ، حالیہ کبڈی ورلڈ کپ میں پاکستان کی کبڈی ٹیم کا فائنل میں پہنچنا اور پاکستان وویمن کبڈی ٹیم کی اعلیٰ کارکردگی کھلاڑیوں کی سپرٹ کا ثبوت ہے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے سانگلہ ہل میں اوپن کپڈی میچ کے موقع پر بطور مہمان خصوصی کھلاڑیوں میں تقسیم انعامات کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ بابر گجر نے حکومت پاکستان سے اپیل کی کہ دیگر کھیلوں کی طرح کبڈی کے فروغ کے لیے صوبائی سطح سے لیکر یونین کونسل تک سرکاری طور پر گراﺅنڈز دیئے جائیں حکومت اس کھیل کو بھی اپنی سرپرستی میں لے اور جس طرح دیگر کھیلوں خصوصاً کرکٹ میں کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی اور انعامات سے نوازا جاتا ہے کبڈی میں بھی اس طرح کی حوصلہ افزائی کی جائے ۔ کبڈی پاکستان کے عوام خصوصاً پنجاب کا معروف پسندیدہ کھیل ہے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ خدا کے فضل سے آئندہ ورلڈ کپ کے موقع پر پاکستان کی قومی کبڈی ٹیم پاکستان کو کبڈی کا ورلڈ چیمپئن بنائے گی۔

 آئندہ ورلڈ کپ کبڈی کے مقابلے لاہور میں کرانے کے اعلان پر وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف کا شکریہ ادا کیا ۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی