پاکستانی باسکٹ بال پلیئرز کیلئے بین الاقوامی مقابلوں کے دروازے کھل گئے
کراچی(آن لائن)پاکستان باسکٹ بال فیڈریشن کے صدر آ صف باجوہ نے کہا ہے کہ انٹر نیشنل باسکٹ بال فیڈریشن نے ان کی فیڈریشن کو تسلیم کر لیا ہے اور فیبا نے اپنی سر کاری ویب سائٹ پر پاکستان میں ان کی فیڈریشن کو تسلیم کرتے ہوئے ان کو صدر اور کر نل (ر) نسیم بٹ کو سکریٹری تسلیم کر لیا ہے، انہوں نے مزید کہا ہے کہ ان کے انتخابات کو تسلیم کر نے کے بعد انٹر نیشنل اور ایشیائی تنظیموں نے پاکستانی کھلاڑیوں کو عالمی اور ایشیائی مقابلوں میں شرکت کی دعوت بھیجنا شروع کر دئیے ہیں۔انہوں نے کہا کہ پاکستان اسپورٹس بورڈ بھی ان کی فیڈریشن کو تسلیم کر تا ہے۔ عالمی فیڈریشن کے اس فیصلے کے بعد غیر سر کاری طور پر پاکستان کی رکنیت بحال ہوگئی ہے۔