تین وزراء کے استعفے کے بعد ترک کابینہ میں وسیع پیمانے پر رد و بدل

تین وزراء کے استعفے کے بعد ترک کابینہ میں وسیع پیمانے پر رد و بدل

انقرہ(ثناءنیوز) ترکی میں جاری بدعنوانی کے ایک بڑے اسکینڈل کی چھان بین کے سلسلے میں تین حکومتی وزراء کے استعفے کے بعد وزیر اعظم رجب طیب ایردوآن نے اپنی کابینہ میں تبدیلیوں کا اعلان کر دیا ہے۔ استنبول سے موصولہ رپورٹس کے مطابق وزیر اعظم ایردوآن نے مستعفی ہو جانے والے اقتصادیات، ماحول اور داخلہ امور کے وزراء کی جگہ تین نئے وزیر نامزد کر دیئے ہیں۔ ساتھ ہی یورپی یونین سے متعلقہ امور کے وزیر ایجمن باجیس کو بھی بدل دیا گیا ہے، جو مبینہ طور پر کرپشن اسکینڈل میں ملوث ہیں مگر جو مستعفی نہیں ہوئے تھے۔ جرمن نیوز خبر رساں ادارے کے مطابق رجب طیب ایردوآن نے اپنی 26 رکنی کابینہ میں مجموعی طور پر 10 نئے وزراء کی نامزدگی کا اعلان کیا ہے۔

مزید : عالمی منظر