جنوبی سوڈان میں ملکی فوج کی مسلح باغیوں کے ساتھ شدید لڑائی جاری

جنوبی سوڈان میں ملکی فوج کی مسلح باغیوں کے ساتھ شدید لڑائی جاری

جوبا (اے پی پی) جنوبی سوڈان میں شدید لڑائی جاری ہے اور حکومتی افواج ریاست جونگلائی پر قبضہ کرنے کے بعد ریاست بالائی کی طرف پیش قدمی کررہی ہے۔ جنوبی سوڈان میں ملکی فوج کی مسلح باغیوں کے ساتھ شدید لڑائی ابھی تک جاری ہے دارالحکومت سے آنے والی اطلاعات کے مطابق صدر سلواکیر کی حامی فوج اور برطرفی کے بعد باغیوں کی قیادت کرنیوالے سابق نائب صدر ریک مچار کے حامی مسلح باغیوں کے مابین خونریز لڑائی گزشتہ رات گئے تک جاری رہی۔ مشرقی ریاست جونگلائی کے صدر مقام بور پر صدر سلواکیر کی وفادار فوجوں نے قبضہ کرنے کے بعد اب قدرتی ذخائر سے بھرپور ریاست بالائی نیل کی طرف پیش قدمی شروع کردی ہے ۔ سرکاری افواج کی ریاست بالائی نیل میں پہنچنے کے بعد ریاستی صدر مقام مالا کال کے گردونواح میں لڑائی شروع ہو چکی ہے۔ اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل بان کی مون نے متحارب فریقین سے اپیل کی ہے کہ وہ مسلح تصادم سے دستبردار ہو کر مکالمت کا راستہ اپنائیں ۔

مزید : عالمی منظر