ہیٹی کے شمال کے پانیوں میں کشتی ڈوبنے سے کم از کم 18 افراد ہلاک

ہیٹی کے شمال کے پانیوں میں کشتی ڈوبنے سے کم از کم 18 افراد ہلاک

واشنگٹن (این این آئی) ہیٹی کے شمال کے پانیوں میں کشتی ڈوبنے سے کم از کم 18 افراد ہلاک ہوئے۔یہ واقعہ ا±س وقت پیش آیا جب ڈوبنے والی ایک کشتی کو سہارا دے کرترکس اورکایکوس نامی جزیروں کی بندرگاہ کے قریب لایا جا رہا تھا۔ برطانوی علاقے کے حکام نے بتایا کہ مقامی پولیس پر مشتمل بچاو¿ کے دستوں نے پروویڈینشلز کے جزیرے سے تقریباً 100میٹر دور، ہیٹی کے 32 باشندوں کو زندہ بچا لیا ۔فلوریڈا کی امریکی ریاست کی طرف سے امریکی ساحلی محافظوںکے دستے سے تعلق رکھنے والی کشتیوں کو بھی بچاو¿ کے کام میں ملوث کیا گیا تاکہ تلاش کا کام کیا جا سکے۔

پولیس کے ایک بیان میں بتایا گیا کہ ترکس اورکایکوس کی پولیس کے سمندری دستوں نے لوگوں سے بھری کشتی کو گھیرے میں لے لیا تھا اور اسے ساحل کی طرف لایا جا رہا تھا کہ صبح سےپہلے کی تاریکی کے باعث، کشتی الٹ کر ڈوب گئی۔

مزید : عالمی منظر