تھائی لینڈ میں حکومت مخالف مظاہرین اور پولیس میں جھڑپیں ، متعدد زخمی

تھائی لینڈ میں حکومت مخالف مظاہرین اور پولیس میں جھڑپیں ، متعدد زخمی

بنکاک(آن لائن)تھائی لینڈ میں حکومت مخالف مظاہرین اور پولیس میں جھڑپیں ہوئی ہیں،جھڑپوں کے دوران متعدد افراد زخمی ہو ئے۔تھائی لینڈ میں آئندہ سال فروری میں ہونے والے پارلیمانی انتخابات کے خلاف سیکڑوں افرا دبنکاک اسٹیڈیم کے سامنے جمع ہوئے اور اندر داخل ہونے کی کوشش کی۔اسٹیڈیم کے جمنازیم میں تھا ئی الیکشن کمیشن انتخابی امیدواروں کو رجسٹر کررہا ہے۔5سو کے قریب مظاہرین نے جمنازیم کا گیٹ توڑ کر اندر گھسنے کی کوشش کی۔ تھائی لینڈ کی وزیراعظم ینگ لک شناوترا نے 2 فروری کو انتخابات کا اعلان کیا ہے، جسے اپوزیشن نے مسترد کرکے وزیراعظم سے استعفیٰ کا مطالبہ کیا ہے۔

مزید : عالمی منظر