عرفان خان پورن ہدایت کار کے کردار میںنظر آئیں گے

عرفان خان پورن ہدایت کار کے کردار میںنظر آئیں گے

ممبئی (این این آئی)بالی وڈ کے معروف اداکار عرفان خان اپنے متنوع اور رنگا رنگ کردار کے لیے معروف ہیں اسی وجہ سے وہ مقبول خاص و عام بھی ہیں۔اطلاعات کے مطابق وہ اپنی آنے والی ایک فلم میں پورن فلموں کے ایک ہدایت کار کردار ادا کرتے نظر آئیں گے۔تفریح کی دنیا کی خبروں کے مطابق اس فلم کو تگمانشو دھولیہ بنا رہے ہیں اور اس کا نام ’دا کلنگ آف اے پورن فلم میکر‘ ہے جس میں عرفان پورن فلم بنانے والے ڈائریکٹر کا کردار ادا کریں گے۔تگمانشو دھولیہ کے مطابق ’یہ ایک ایسے شخص کی کہانی ہے جو لوگوں کے باتھ روم، ان کے بیڈروم اور تنہائی کے مقامات پر پوشیدہ کیمرے لگا کر ہنی مون پر آنے والے جوڑوں کی پوشیدہ ویڈیوگرافی کرتا ہے۔انھوں نے مزید بتایا کہ ’عرفان اس پورے گروہ کے باس کے طور پر کام کرتے ہیں۔ اس کردار میں وہ اپنی ماضی کی زندگی جینے کی کوشش کریں گے۔ وہ اسی طرح کی دنیا سے نکل کر ایک ہیرو کے طور پر ابھرے ہیں لیکن میں ان کی تفصیل نہیں دے سکتا۔

در حقیقت عرفان کے ساتھ مل کر ہم نے دا کلنگ آف اے پورن فلم میکر پر فلم چرس کے بعد 2004 سے ہی کام کرنا شروع کر دیا تھا۔ ہم نے ایک ہفتے شوٹنگ بھی کی لیکن اس کے بعد اس فلم کے پروڈیوسر پیچھے ہٹ گئے۔ ہم اس پروجکٹ کو 2014 میں پھر سے شروع کر رہے ہیں-عرفان اس سے پہلے تگمانشو کی ہی فلم ’پان سنگھ تومر‘ میں اپنی اداکاری کا جوہر دکھا چکے ہیں۔ اس فلم کے لیے عرفان اور دھولیہ دونوں کو سراہا گیا تھا۔عرفان اور تگمانشو نے کئی بار ساتھ کام کیا ہے۔ انھوں نے فلم ’چرس،‘ ’حاصل‘ اور ’صاحب بی بی اور گینگسٹر ریٹرنز‘ میں ساتھ کام کیا ہے۔معروف فلم ناقد سبھاش کے جھا کے مطابق تگمانشو نے کہاکہ در حقیقت عرفان کے ساتھ مل کر ہم نے دا کلنگ آف اے پورن فلم میکر پر فلم چرس کے بعد 2004 سے ہی کام کرنا شروع کر دیا تھا۔ ہم نے ایک ہفتے شوٹنگ بھی کی لیکن اس کے بعد اس فلم کے پروڈیوسر پیچھے ہٹ گئے۔ ہم اس پروجیکٹ کو 2014 میں پھر سے شروع کر رہے ہیں۔’پان سنگھ تومر‘ کے علاوہ رواں سال ریلیز ہونے والی عرفان کی فلم ’لنچ باکس‘ نے بھی ناقدین اور ناظرین دونوں سے پذیرائی حاصل کی تھی۔اسی ماہ منعقد ہونے والے دسویں دبئی انٹرنیشنل فیسٹیول میں عرفان کو اس فلم کے لیے بہترین اداکار کے اعزاز سے بھی نوازا جا چکا ہے۔

مزید : کلچر