فیصل آباد میں بوائلر پھٹنے سے 3محنت کش جاں بحق ، 14 زخمی، فیکٹری مالکان کی پولیس سے ہاتھا پائی ، دو گرفتار

فیصل آباد میں بوائلر پھٹنے سے 3محنت کش جاں بحق ، 14 زخمی، فیکٹری مالکان کی ...
فیصل آباد میں بوائلر پھٹنے سے 3محنت کش جاں بحق ، 14 زخمی، فیکٹری مالکان کی پولیس سے ہاتھا پائی ، دو گرفتار

  


فیصل آباد ( مانیٹرنگ ڈیسک ) فیکٹری کا بوائلر پھٹنے سے 3محنت کش جاں بحق اور 14زخمی ہوگئے جنہیں ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق تین زخمیوں کی حالت نازک ہے ۔ بتایا جاتا ہے کہ سرگودھا روڈ کی ٹیکسٹائل فیکٹری میں معمول کے مطابق کام جاری تھی کہ اچانک بوائلر دھماکے سے پھٹ گیا جس کے نتیجے میں تین مزدور موقع پر جاں بحق اور 14زخمی ہوگئے ۔نجی ٹی وی کے مطابق فیکٹری مالکان نے پولیس کو جائے وقوعہ پرجانے سے روکنے کی کوشش کی تاکہ حقائق چھپائے جاسکیں اور شواہد اکٹھے نہ کیے جاسکیں ، اس موقع پر فیکٹری مالکان اور پولیس میں ہاتھا پائی بھی ہوئی ۔ پولیس نے فیکٹری مالک کے دو بھتیجوں کو گرفتار کر لیا ہے ۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق فیکٹری میں حفاظتی انتظامات اور احتیاطی تدابیر نہیں کی گئی تھیں اور یہ حادثہ بھی غفلت کے باعث پیش آیا۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہیں ارد گرد کی فیکٹریوں کے مزدور بھی اکٹھے ہوگئے ۔

مزید : فیصل آباد /اہم خبریں