بینظیر بھٹو انتہا پسند ذہنیت کے خلاف جدوجہد کر رہی تھیں،زرداری

بینظیر بھٹو انتہا پسند ذہنیت کے خلاف جدوجہد کر رہی تھیں،زرداری

سلام آباد (خصوصی رپورٹ)سابق صدر پاکستان آصف علی زرداری نے شہید محترمہ بینظیر بھٹو کے چھٹے یومِ شہادت پر جمہوری قوتوں اور پارٹی کارکنوں کو ایک پیغام میں کہا ہے کہ جن اقدار کے لئے محترمہ بینظیر بھٹو جدوجہد کرتی رہیں اور اپنی جان کا نذرانہ پیش کیا ان پر عمل پیرا ہونے کے عزم کا اعادہ کریں۔ شہید محترمہ غریبوں اور مسکینوں اور معاشرے کے کچلے ہوئے لوگوں کو غربت اور جہالت سے آزادی دلانے، خواتین کے حقوق اور عسکریت پسند اور انتہا پسند ذہنیت کے خلاف جدوجہد کر رہی تھیں۔ انہوں نے اپنی شہادت سے قبل آخری تقریر کرتے ہوئے عوام کو انتہا پسندی، اورمطلق العنانی کے خلاف کھڑے ہونے اور غربت و جہالت کے خلاف ڈٹ جانے کا پیغام دیا تھا۔ محترمہ بینظیر بھٹو کے نقشِ قدم پر چلتے ہوئے پاکستان پیپلزپارٹی جمہوریت کے استحکام، غربت اور جہالت کے خاتمہ اور انتہاپسندی اور عسکریت پسندی کو مکمل شکست دینے کی راہ پر گامزن رہے گی۔ سابق صدر نے ان لوگوں کو بھی خراجِ عقیدت پیش کیا، جنہوں نے جمہوری جدوجہد اور عسکریت پسندوں سے جنگ میں عظیم قربانیاں پیش کیں۔

زرداری پےغام

مزید : صفحہ اول