کراچی کے علاقے پاک کالونی کے قریب سے عزیربلوچ کے برادرنسبتی سمیت چھ افراد کی لاشیں برآمد، واقعہ بابالاڈلہ گروپ سے دشمنی کا نتیجہ ہے : پولیس

کراچی کے علاقے پاک کالونی کے قریب سے عزیربلوچ کے برادرنسبتی سمیت چھ افراد کی ...
کراچی کے علاقے پاک کالونی کے قریب سے عزیربلوچ کے برادرنسبتی سمیت چھ افراد کی لاشیں برآمد، واقعہ بابالاڈلہ گروپ سے دشمنی کا نتیجہ ہے : پولیس

  


کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) عزیربلوچ کے برادرنسبتی سمیت گروپ کے چھ افراد کو اغواءکے بعد قتل کردیاگیا اور لاشیں پاک کالونی کے علاقے میں پھینک دی گئیں ۔ پولیس کے مطابق ہلاک ہونیوالے تمام افراد کو گذشتہ شب اغواکیاگیاتھا اورمقتولین میں عزیز بلوچ کا برادرنسبتی ساجد ، رضوان ، عامر ،گلزار ، دلاور اور شہزادشامل ہیں ۔پولیس حکام کے مطابق مرنیوالوں کی عمریں 17سے 29سال کے درمیان ہیں جبکہ واقعہ بابالاڈلہ گروپ اور عزیربلوچ کی دشمنی کا نتیجہ ہے، لاشوں میں سے بعض افراد کے ہاتھ بندھے ہوئے تھے اور جسم پر تشدد کے نشانات ہیں ۔ حکام نے بتایاکہ اغواءکے بعد کسی اورجگہ قتل کیاگیا اور لاشیں ریکسر پل کے قریب پھینک دی گئیں کیونکہ لاشوں کے مقام پر سے گولیوں کا کوئی خول نہیں ملا۔ مقتولین کی لاشیں سول ہسپتال منتقل کردی گئیں جہاں مشتعل نوجوانوں نے کوریج کے لیے پہنچنے والے میڈیا  نمائندوں اور ہسپتال کے عملے کو بھی تشدد کانشانہ بنایا۔

مزید : کراچی /اہم خبریں