لاپتہ افراد کا معاملہ : حکومتی کمیٹی کو خفیہ اداروں کے سربراہان کی طلبی اور پوچھ گچھ کا اختیارمل گیا

لاپتہ افراد کا معاملہ : حکومتی کمیٹی کو خفیہ اداروں کے سربراہان کی طلبی اور ...
لاپتہ افراد کا معاملہ : حکومتی کمیٹی کو خفیہ اداروں کے سربراہان کی طلبی اور پوچھ گچھ کا اختیارمل گیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آ باد(مانیٹرنگ ڈیسک) وزیردفاع خواجہ آصف کی سربراہی میں جبری گمشدگیوں کے مسئلے سے نمٹنے کے لیے نوتشکیل کردہ کمیٹی کو خفیہ اداروں کے سربراہوں کوطلب کرنے سمیت لاپتہ افراد کی بازیابی کے لیے وسیع اختیارات حاصل ہوں گے۔وزیراعظم کی جانب سے قائم کردہ کمیٹی میں سیکریٹری دفاع سیکریٹری داخلہ، سیکریٹری قانون اور اٹارنی جنرل بھی شامل ہیں اوراس کمیٹی کا نوٹیفکیشن جلد جاری ہونے کا امکان ہے۔ بی بی سی کے مطابق وزارت قانون کے ایک اہلکار نے بتایا کہ یہ کمیٹی لاپتہ افراد سے متعلق کسی بھی خفیہ ادارے کے سربراہ کوطلب کرنے کی مجاز ہے اور ان سے پوچھ گچھ بھی کرسکتی ہے۔ وفاقی حکومت کے ذمہ دار ذرائع امکان ظاہر کر رہے ہیں کہ حکومت عدالتی دباﺅ سے آزاد رہتے ہوئے ایک بااختیارکمیٹی کے ذریعے لاپتہ افراد کا مسئلہ حل کرنے میں سنجیدہ ہے، اسی لیے اس کواس حد تک اختیارات دیے جارہے ہیں۔