جنوبی سوڈان میں قیام امن کیلئے اقوام متحدہ کا پاکستان سے رابطہ

جنوبی سوڈان میں قیام امن کیلئے اقوام متحدہ کا پاکستان سے رابطہ
جنوبی سوڈان میں قیام امن کیلئے اقوام متحدہ کا پاکستان سے رابطہ

  


نیویارک (مانیٹر نگ ڈیسک )جنوبی سوڈان میں خون خرابہ روکنے کے لیے عالمی کوششوں میں تیزی آئی ہے اور اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل بان کی مو ن نے جنوبی سوڈان میں امن فوج کے دستوں کے لیے وزیراعظم پاکستان سمیت متعدد عالمی لیڈروں سے بات کی ہے ۔اقوام متحدہ کے جنرل سیکرٹری بان کی مون جنوبی سوڈان میں موجود امن فوج کے سات ہزار فوجیوں میں مزید ساڑھے پانچ ہزار فوجیوں کا اضافہ کر نے کی کو ششوں میں ہیں ۔اقوام متحدہ کے ایک ترجمان نے کہا ہے کہ سیکر ٹری جنرل نے امن فوج میں اضافہ کر نے کے لیے متعدد عالمی رہنماﺅں سے رابطہ کیا ہے۔اقوام متحدہ کی سلامتی کو نسل نے منگل کو جنوبی سوڈان میں دستوں کی تعداد دگنی کر کے ساڑھے سات ہزارکر نے کی متفقہ منظو ری دی تھی ۔سلامتی کو نسل سے منظوری کے بعد اب مزید فوجی امن مشن کے لیے تعینات کیے جائیں گے ۔اقوام متحدہ کی عالمی پولیس فورس کے اہلکاروں کی تعدا900سے بڑھا کر1323کر دی جائے گی ۔

مزید : بین الاقوامی