پانچواں ون ڈے: پاکستان نے سری لنکا کو جیت کیلئے 233 رنز کا ہدف دے دیا
ابوظہبی (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان اورسری لنکا کے درمیان پانچویں اور آخری ون ڈے میں پاکستان نے سری لنکا کو جیتنے کیلئے 233 رنز کا ہدف دے دیا ہے۔ ابوظہبی کے شیخ زید سٹیڈیم میں کھیلے جا رہے میچ میں کپتان مصباح الحق نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ تو قومی ٹیم نے مقررہ اوورز میں 232 رنز بنائے اور تمام کھلاڑی آﺅٹ ہو گئے، کپتان مصباح الحق 51 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ دیگر بلے بازوں میں شرجیل خان18، احمد شہزاد 17، محمد حفیظ 41، صہیب مقصود 7، عمر اکمل 20، عبدالرحمان 1، سعید اجمل8، عمر گل 8 اور جنید خان کوئی سکور بنائے بغیر ہی آﺅٹ ہو گئے جبکہ انور علی 41 رنز بنا کر ناٹ آﺅٹ رہے۔ سری لنکا کی جانب سے ملنگا نے 4 ، لکمل نے 3 جبکہ مینڈس اور میتھیوز نے 1,1 وکٹ حاصل کی۔