ایل جی نے نئی پیشکش کے ساتھ ٹیلی ویژن ٹیکنالوجی کی تاریخ میں نئے دور کا آغاز کر دیا

ایل جی نے نئی پیشکش کے ساتھ ٹیلی ویژن ٹیکنالوجی کی تاریخ میں نئے دور کا آغاز ...
ایل جی نے نئی پیشکش کے ساتھ ٹیلی ویژن ٹیکنالوجی کی تاریخ میں نئے دور کا آغاز کر دیا

  

سیول (نیوز ڈیسک) اگرچہ جدید طرز کے ٹی وی کو دیکھ کر یہ احساس ہوتا ہے کہ اس سے زیادہ صاف اور خوبصورت تصویر کیا ہوگی لیکن کوریائی کمپنی ایل جی کا کہنا ہے کہ ان کا جدید ترین ٹی وی آپ کو آج کے ٹی وی کو بھلا دینے پر مجبور کردے گا۔

مرد خواتین کی باتیں کتنی دیر تک غور سے سنتے ہیں ،تحقیق نے مشکل ترین سوال کاحیرت انگیز جواب دے دیا تفصیلات جاننے کیلئے کلک کریں

کمپنی کا کہنا ہے کہ اگلے ماہ لاس ویگاس کے CES ٹیکنالوجی شو میں 4k Ultra HD نامی ٹی وی پیش کیا جارہا ہے جس کی ڈسپلے سکرین میں ”کوانٹم ڈاٹس“ ٹیکنالوجی کا استعمال کیا گیا ہے۔ کمپنی کا دعویٰ ہے کہ اس پر نظر آنے والی تصاویر حقیقی دنیا کو اپنی آنکھوں سے دیکھنے کی طرح ہوں گی اور اس ٹی وی کے آنے کے بعد دوسری کمپنیوں کے جدید ترین ٹی وی بھی ماضی کا قصہ بن جائیں گے۔ سکرین میں استعمال ہونے والے نینو ذرات موجودہ ٹی وی سے کئی گنا زیادہ رنگ اور چمک پیدا کرسکیں گے اور تصاویر کے باریک سے باریک ترین فرق، رنگوں اور سایوں کو دکھا سکیں گے۔ کمپنی کا کہنا ہے کہ یہ ٹی وی 2015ءکے آغاز میں فروخت کیلئے پیش کیا جاسکتا ہے۔

مزید : سائنس اور ٹیکنالوجی