ایک سال میں 57 کلو وزن کیسے کم کیا ،خاتون نے بتا دیا

ایک سال میں 57 کلو وزن کیسے کم کیا ،خاتون نے بتا دیا
ایک سال میں 57 کلو وزن کیسے کم کیا ،خاتون نے بتا دیا

  

لندن (نیوز ڈیسک) وزن کم کرنے کیلئے اگرچہ ورزش اور خوراک میں کمی بنیادی اہمیت کے حامل اقدامات ہیں لیکن محض ایک سال میں 57 کلو گرام وزن کم کرنے والی برطانوی خاتون کی کہانی ایک ایسے پہلو کی طرف اشارہ کرتی ہے جو کسی بھی اور چیز سے زیادہ اہم ہے۔ سمانتھا فیسٹ کہتی ہیں کہ اگرچہ وہ ہمیشہ سے ہی فربہ تھیں لیکن جب وہ پہلی دفعہ حاملہ ہوئیں تو خوراک میں بہت زیادہ اضافہ کردیا۔ ان کی خوش خوراکی کا سلسلہ کئی سال تک جاری رہا اور بالآخر وہ اس قدر موٹی ہوگئیں کہ دکانوں پر ان کے سائز کے کپڑے نہ ملتے تھے اور چلنا پھرنا دشوار ہوگیا۔ سمانتھا کہتی ہیں کہ جب 2013کے کرسمس کے موقعہ پر ان کے خاوند ڈیوڈ نے ان کی تصویر بنائی تو پورا کرسمس ٹری ان کے پیچھے چھپا ہوا تھا اور یہ تصویر دیکھ کر انہیں اپنے موٹاپے پر رونا آگیا۔ انہوں نے اسی وقت یہ عہد کیا کہ وہ اگلے کرسمس سے قبل اپنا وزن نارمل کریں گی اور اس تصویر کو ناامیدی کی بجائے ایک امید بنالیا۔

اپنے آپ سے شادی کرنیوالی برطانوی فوٹوگرافر، تفصیلات جاننے کیلئے کلک کریں

انہوں نے مرغن کھانے اور باربارکھانے کی عادت ترک کی اور گندم کی بریڈ، پھل، سبزی، ورزش اور خصوصاً تیراکی کو اپنا معمول بنالیا۔ سمانتھا کہتی ہیں کہ شروع میں انہیں خوراک کی یاد بہت ستاتی تھی لیکن جب بھی ایسا ہوتا وہ اپنی افسوسناک تصویر نکال کر دیکھتیں اور ایک دفعہ پھر ان کا حوصلہ بلند ہوجاتا۔ انہوں نے اس طریقے سے اپنی محنت مسلسل جاری رکھی اور اس کرسمس سے پہلے وہ حیران کن حد تک دبلی ہوچکی ہیں کیونکہ انہوں نے 57 کلو گرام چربی سے نجات حاصل کرلی ہے اور اب وہ پچھلے کرسمس کی تصویر کو دیکھ کر رونے کی بجائے اپنی ہمت پر فخر کرتی ہیں اور کہتی ہیں کہ عزم و ہمت ہی ان کی کامیابی کی اصل وجہ ہے۔

مزید : تعلیم و صحت