کوئی مذہب دہشت گردی‘ بے گناہوں کو مارنے کی اجازت نہیں دیتا : شاہدہ منی

کوئی مذہب دہشت گردی‘ بے گناہوں کو مارنے کی اجازت نہیں دیتا : شاہدہ منی

 لاہور (ویب ڈیسک) گلوکارہ شاہدہ منی نے کہا ہے کہ دہشت گردی کے واقعات تو کافی عرصے سے ہو رہے ہیں مگر ان میں بچوں کو نشانہ نہیں بنایا گیا تھا، پشاور کے سانحے میں پہلی دفعہ معصوم بچوں کو نشانہ بنایا گیا ، اس واقعہ کے بعدوہ اب تک نارمل نہیں ہو سکیں ، رات کو سکون سے سو نہیں پاتیں۔ جب بھی کوئی چینل اس واقعہ کی فوٹیج دکھاتا ہے تو طبیعت خراب ہو جاتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ کوئی مذہب بھی دہشت گردی اور بے گناہ افراد کو قتل کرنے کی اجازت نہیں دیتا، بچوں اور خواتین کو تو جنگوں میں بھی معاف کر دیا جاتا ہے۔ سانحہ پشاور کے بعد پوری قوم اکٹھی ہو گئی ہے اور فوج کے ساتھ ہے، اگر دہشت گردوں کے خلاف اس طرح فوج اور عوام نے مل کر آپریشن کیا تو ضرور کامیابی ہو گی اور امید ہے کہ پاکستان میں جلد امن قائم ہو گا۔

مزید : تفریح