برینڈن مکلم ٹیسٹ کی تیز ترین ڈبل سنچری بناتے بناتے رہ گئے

برینڈن مکلم ٹیسٹ کی تیز ترین ڈبل سنچری بناتے بناتے رہ گئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 کرائسٹ چرچ( آن لائن ) نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے کپتان اور جارح مزاج بلے باز برینڈن میک کولم نے ملک کی طرف سے تیز ترین سنچری کا ریکارڈ تو اپنے نام نہ کرسکے تاہم کیلنڈر ایئر میں زیادہ چھکے لگا کر نیا عالمی ریکارڈ اپنے قبضے میں کر لیا، اس کے علاوہ کیلنڈر ایئر میں ٹیسٹ میچوں میں ہزار رنز مکمل کرنے والے پہلے کیوی کرکٹر بھی بن گئے ہیں ۔ سری لنکا کے خلاف پہلے ٹیسٹ کے پہلے دن کیوی کپتان صرف 134 گیندوں پر 195 رنز بناکر آوٹ ہوئیکرائسٹ چرچ میں جاری میچ کا پہلے دن سری لنکن بالرز کے لئے ڈراونا خواب ثابت ہوا۔میزبان ٹیم کے کپتان برینڈن مکلم نے صرف 134 گیندوں پر 195 رنز اسکور کئے، وہ ہم وطن نیتھن ایسٹل کی تیز ترین ڈبل سنچری کا ٹیسٹ ریکارڈ توڑنے سے صرف 5 رنز کے فاصلے پر تھے کہ اپنی وکٹ گنوا بیٹھے۔ انکی اننگز میں 18 چوکے ، 11 چھکے شامل تھے۔