بیگ بیش لیگ کا آج مزید ایک میچ کھیلا جائے گا

بیگ بیش لیگ کا آج مزید ایک میچ کھیلا جائے گا

 پرتھ (اے این این )آسٹریلوی کرکٹ بورڈ کے زیر اہتمام کھیلے جانے والی بیگ بیش لیگ میں آج ہفتے کو مزید ایک میچ کھیلا جائے گا ۔ یہ میچ سڈنی ٹھنڈر اور سڈنی سکسر کی ٹیموں کے مابین ہوگا ۔ کل اتوار کو بھی ٹورنامنٹ میں ایک میچ شیڈول ہے ۔یہ میچ برسبین ہیٹ اور میلبورن سٹارز کے درمیان میچ کھیلا جائے گا ۔ ایونٹ میں29 دسمبر کو سڈنی سکسرز اور پرتھ کی ٹیموں کے مابین میچ ہوگا ۔ ٹورنامنٹ کے پہلے مرحلے میں کل32 میچ کھیلے جائیں گے جبکہ پہلا سیمی فائنل24 جنوری اور دوسرا سیمی فائنل25 جنوری کو کھیلا جائے گا۔ فائنل28 جنوری کو کھیلاجائے گا۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی