ٹی ڈیپ کے چیف ایگزیکٹو خلاف قانون کام نہ کریں‘چوہدری ظہیر بھٹہ

ٹی ڈیپ کے چیف ایگزیکٹو خلاف قانون کام نہ کریں‘چوہدری ظہیر بھٹہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(کامرس رپورٹر)لاہور ٹاؤن شپ انڈسٹریز ایسوسی ایشن کے نو منتخب چیئرمین چوہدری ظہیر بھٹہ نے وزیر اعظم پاکستان میاں محمد نواز شریف‘ وزیر خزانہ محمد اسحاق ڈار اور چیف منسٹر پنجاب میاں شہباز شریف پر زور دیا ہے کہ اگر ملک میں سرکاری ملازمت کے قواعد و ضوابط ہیں تو ٹی ڈیپ کے چیف ایگزیکٹو افسر کو فوری طور پر ملازمت سے فارغ کر دیا جائے ۔ ایسوسی ایشن کے نو منتخب نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ اگر صورت حال کو بدلا نہ گیا تو کل ایف بی آر کے چیئرمین بھی نجی شعبہ کے اداروں یا ایوانہائے صنعت و تجارت کی سیاست میں مداخلت شروع کردیں گے ۔ ممبران کو اپنا ہم نوا بنانے کے لیے انہیں ترغیبات اور سہولیات کی پیشکش کریں گے ۔ چوہدری ظہیر بھٹہ نے کہا ہے کہ ایسی صورت سرکاری ملازمت کے قوانین کا کیا بنے گا ۔ ایسوسی ایشن کے چیئرمین نے کہا ہے کہ بزنس کمیونٹی نے ٹی ڈیپ کے چیف ایگزیکٹو کو براہ راست بار بار توجہ دلائی ہے کہ وہ خلاف قانون کام نہ کریں ۔ اگر انہیں انتخابی سیاست میں آنے کیا زیادہ شوق ہے تو ٹی ڈیپ کی نوکری سے استعفی دے دیں۔
اور پھر فیڈریشن یا کسی اور نجی شعبہ کی تنظیم کے الیکشن میں حصہ لیں لیکن کھلم کھلا ملکی قانون کی خلاف ورزی کررہے ہیں ا س لیے ایسوسی ایشن کے چیئرمین نے حکومتی ذمہ داران پر زور دیا ہے کہ انہیں فوری طور پر نوکر ی سے فارغ کر دیا جائے ۔

مزید :

کامرس -