کینیڈا کی عدالت کا ایپل کو آئی فون کی فروخت سے متعلقہ 3 سالہ ریکارڈ حوالے کرنے کا حکم

کینیڈا کی عدالت کا ایپل کو آئی فون کی فروخت سے متعلقہ 3 سالہ ریکارڈ حوالے کرنے ...

(اے پی پی) کینیڈا کی عدالت نے کینیڈا میں آئی فون کی فروخت میں بدعنوانی کے کیس میں ایپل کمپنی کو آئی فون کی فروخت سے متعلقہ 3 سال تک کی دستاویزات عدالت کے حوالے کرنے کا حکم دیا ہے ۔ عدالت نے کہا کہ وہ ان دستاویزات کے مطالعے کے ذریعے اس بات کا جائزہ لینا چاہتی ہے کہ آیا ایپل نے کینیڈا کے مقامی آپریٹرز کو اپنا آئی فون سیٹ فروخت کرنے کیلئے مقامی قوانین کی خلاف ورزی کرتے ہوئے کسی دباؤ میں تو نہیں رکھا تھا۔ عدالت نے ایپل سے کہا ہے کہ جنوری 2012ء سے ستمبر 2014ء تک کے تین سال کے عرصہ پر محیط فروخت سے متعلقہ کیلنڈرز ، فون اسٹیٹ منٹس ، اور ای میلز تجزیات کا ریکارڈ پر مشتمل دستاویزات کینیڈین مسابقتی بیورو کے حوالے کرے ۔

عدالت نے ایپل کو حکم پر عملدرآمد یا ایپل کیلئے 90 روز کا وقت دیا ہے ۔

مزید : کامرس