حفیظ کے بولنگ ایکشن میں معمولی خامی ہے باآسانی کلیئر ہو جائینگے ’ ثقلین مشتاق

حفیظ کے بولنگ ایکشن میں معمولی خامی ہے باآسانی کلیئر ہو جائینگے ’ ثقلین ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 لاہور( آن لائن )سابق ٹیسٹ کرکٹر ثقلین مشتاق کا کہنا ہے کہ محمد حفیظ کے بولنگ ایکشن میں معمولی خامی ہے۔ وہ باآسانی کلیئر ہوجائیں گے۔دوسرا کے خالق ثقلین مشتاق نیشنل اکیڈمی کے کوچز کی معاونت سے محمد حفیظ اور سعید اجمل کا بولنگ ایکشن درست کروا رہے ہیں ثقلین مشتاق کا کہنا ہے کہ حفیظ کے ایکشن میں معمولی سقم ہے۔ سعید اجمل کے برعکس جن کی کہنی کا خم کم کرنے میں کافی وقت لگ گیا، حفیظ کا ایکشن اگلے چند دن میں دور کرلیا جائے گا۔ دونوں بولرز ایک دو روز میں چنئی روانہ ہو رہے ہیں جہاں آئی سی سی کی منظور شدہ لیبارٹری میں ان کے بائیو مکینیکل ٹیسٹ ہوں گے جس کی مثبت رپورٹ ملنے پر پی سی بی آئی سی سی سے آفیشل ٹیسٹ کروانے کی درخواست کرے گا۔ثقلین مشتاق کو یقین ہے کہ دونوں بولرز ورلڈ کپ میں قومی ٹیم کی نمائندگی کرسکیں گے۔ دونوں اپنے ایکشن کی درستی کے لیے سخت محنت کر رہے ہیں۔ سعید اجمل اگر کلیئر نہ ہوسکے تو ان پر ایک سال کی پابندی عائد ہوجائے گی جبکہ محمد حفیظ اسپیشلسٹ بیٹسمین کی حیثیت سے میگا ایونٹ میں شرکت کر سکتے ہیں۔