وزارت صحت نے ڈرگ ریگولیٹری پالیسی تیار کرلی

وزارت صحت نے ڈرگ ریگولیٹری پالیسی تیار کرلی

کراچی (این این آئی) وزارت صحت نے ادویات کی تیاری ،قیمتوں کا نظام بہتر بنانے کیلئے ڈرگ ریگولیٹری پالیسی تیار کرلی،ادویات کی قیمتوں میں 8فیصد اضافے کی تجویز دی گئی۔وزیر خزانہ نے وزارت صحت کے حکام کوادویات کی قیمتوں کے حوالے سے شہریوں کے مفادات کا خیال رکھنے کی ہدایت کی۔ ذرائع کے مطابق ڈرگ ریگولیٹری پالیسی میں ادویات کی قیمتیں فوری طور پر 8فیصد تک بڑھانے ،مستقبل میں افراط زر کی سالانہ شرح کے نصف اضافے کی تجاویز دی گئی ہے۔

مزید : کامرس