خوشبوؤں کی شاعرہ پروین شاکرکو مداحوں سے بچھڑے 20 برس بیت گئے

خوشبوؤں کی شاعرہ پروین شاکرکو مداحوں سے بچھڑے 20 برس بیت گئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور (آن لائن) فضا کو خوشبو سے معطر کر دینے والی مشہور شاعرہ پروین شاکر کی 20 ویں برسی منائی گئی ۔ پروین شاکر نے اردو شاعری کو ایک نئی طرز بخشی۔خوشبوؤں کی شاعرہ کہلانے والی پروین شاکر نے اردو شاعری کو ایک نئی طرز بخشی۔ کم وقت میں شہرت پانے والی اس شاعرہ کی شاعری میں عورت کے جذبات و احساسات کی شدت ہے۔ خوشبو لہجوں میں بات کرنے والی اس شاعرہ کے کلام میں قوس و قزح کے ساتوں رنگ نظر آتے ہیں۔ ان کے محبت، درد، تنہائی اور فراق و وصال سے لبریز شاعری کے مجموعے چمن اردو کو ہمیشہ مہکاتے رہیں گے۔

مزید :

کلچر -