پروڈیوسر سہیل خان کی فلم’’شور شرابہ‘‘ کی شوٹنگ مارچ میں شروع ہوگی

پروڈیوسر سہیل خان کی فلم’’شور شرابہ‘‘ کی شوٹنگ مارچ میں شروع ہوگی

لاہور(فلم رپورٹر) پروڈیوسر سہیل خان کی فلم’’شور شرابہ‘‘ کی شوٹنگ مارچ میں شروع ہوگی جس کی تمام تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں۔ ’’پاکستان‘‘ سے ایک ملاقات میں سہیل خان نے بتایا کہ فلم کی کاسٹ مکمل کرلی گئی ہے جس میں نئے پیئر کے ساتھ بہت سے سینئر فنکار شامل ہیں جن میں مصطفے قریشی،راشد محمود، جان ریمبو، اظہر رنگیلا، بہار بیگم اور اچھی خان سمیت بہت سے فنکار شامل ہیں۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے بتایا کہ فلم کا سارا میوزک پاکستان میں ہی تیار کیا گیا ہے اور فلم میں چار نئے گلاکار متعارف کرائے جارہے ہیں جن کی تفصیلات بہت جلد میڈیا کو فراہم کردی جائیں گی، سہیل خان نے بتایا کہ میں یہ فلم عام لوگوں کے لئے بنارہا ہوں کیونکہ اب زیادہ تر فلمیں مخصوص کلاس کے لئے بنائی جاتی ہیں۔

مزید : کلچر