فلم’’ رائے‘‘ کا ایک اور رومینٹک گیت جاری

فلم’’ رائے‘‘ کا ایک اور رومینٹک گیت جاری
فلم’’ رائے‘‘ کا ایک اور رومینٹک گیت جاری

  

 ممبئی (آئی این پی)نکلے ہیں زندگی کے نئے سفر پر، راہیں ہیں انجان جو دیکھتے ہی دیکھتے رنبیر کپور کو بنادیتی ہیں کسی کا مہمان ایک گمنام حسینہ جو ملی اچانک، جس کو دیکھتے ہی ہوگیا پیار، رنبیر کپور ، جیکولئین فرینڈس کی زلفوں کے قیدی بن گئے ہیں۔چپکے چپکے نینوں سے دل کی باتیں ہورہی ہیں اور پھر حسینہ دلربا دل کے اور قریب آگئی۔گانا گنگنایا ہے نوجوان گلوکار انکت تیواری نے، رائے ، رنبیر کپور کی فلم ہے جس میں ارجن رام پال بھی ہیں۔ فلم تیرہ فروری کو نمائش کے لئے پیش کی جائے گی۔

مزید : کلچر