سانحہ پشاور کی وجہ سے سالگرہ نہیں منائی،سونیناں بٹ

سانحہ پشاور کی وجہ سے سالگرہ نہیں منائی،سونیناں بٹ

 لاہور (فلم رپورٹر )معروف ماڈل اور اداکارہ سونینا بٹ نے ’’پاکستان‘‘سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا ہے کہ وہ سانحہ پشاور کی وجہ سے اپنی سالگرہ نہیں منائیں گی ۔انہوں نے آرمی پبلک سکول پشاور میں ہونے والے المناک جانی نقصان پر گہرے رنج و الم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ معصوم بچوں کو بے دردی سے شہید کرنا جہالت اور حوانیت ہے ۔ دہشت گردوں نے ملک کے مستقبل کو نشانہ بنایا ہے جس سے بدترین مثال ماضی میں کہیں نہیں ملتی ۔ سونینا بٹ کا مزید کہنا تھا کہ فنکار برادری بھی سانحہ پشاور کے باعث غم سے نڈھال ہے اب یہ وقت ہے کہ پوری قوم دہشت گردوں کو صفحہ ہستی سے مٹانے کے لیے پاک فوج کا ساتھ دے ۔ان کا کہنا تھا کہ میں نے قریبی دوستوں اور گھر والوں کے ہمراہ بھرپور طریقے سے سالگرہ منانے کا پلان بنایا ہوا تھا مگر سانحہ پشاور کے باعث اب سالگرہ نہیں مناؤں گی جبکہ شہدائے پشاور کی یاد میں قرآن خوانی کی جائے گی۔

مزید : کلچر