امریکا اور شمالی کوریا میں کشیدگی کا باعث بننے والی فلم \'\'دی انٹرویو\'\' ریلیز

امریکا اور شمالی کوریا میں کشیدگی کا باعث بننے والی فلم \'\'دی انٹرویو\'\' ریلیز

 نیو یارک (آن لائن) امریکا اور شمالی کوریا میں کشیدگی کا باعث بننے والی فلم \'\'دی انٹرویو\'\' آن لائن اور سینما گھروں میں نمائش کے لیے پیش کر دی گئی۔ سونی پکچرز کا کہنا ہے کہ گوگل پلے، یو ٹیوب اور ایکس باکس کے صارفین یہ فلم دیکھ سکیں گے۔ فلم سازی کی تاریخ میں ایسا پہلی بار ہوا کہ کوئی فلم سینما گھروں کے ساتھ آن لائن بھی ریلیز کی گئی۔ اس سے قبل سونی پکچرز کا سسٹم ہیک کرنے والوں نے اس فلم کی نمائش پر سنگین نتائج کی دھمکیاں دی تھیں۔ امریکی صدر براک اوباما نے سونی پکچرز کا سسٹم ہیک کرنے کا الزام شمالی کوریا پر لگاتے ہوئے سونی پکچرز سے فلم کی نمائش کرنے کی درخواست کی تھی۔

مزید : کلچر