آئی ایس او کی مرکزی کابینہ کا اجلاس،ماہ ربیع الاول کے حوالے سے اہم فیصلے

آئی ایس او کی مرکزی کابینہ کا اجلاس،ماہ ربیع الاول کے حوالے سے اہم فیصلے

لاہور(ایجوکیشن رپورٹر) امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کی مرکزی کابینہ کا اجلاس مرکزی سیکرٹریٹ لاہور میں مرکزی صدر تہور حیدری کے زیر صدارت ہوا اجلاس میں ماہ ربیع الاول کے حوالے سے اہم فیصلہ جات ہوئے اجلاس میں یہ طے پایا کہ امسال بھی ماضی کی طرح پاکستان بھر میں تا17ربیع الاول ہفتہ وحدت کے نام سے منایا جائے گا اس حوالے سے ملک بھر میں وحدت کانفرنسس سیمینار منعقد کی جائے گی جس سے آئی ایس او کے مرکزی رہنماءشرکت کریںگے اس موقع پر مرکزی ترجمان آئی ایس او محمد علی کہ کہنا تھا کہ کسی قوم معاشرہ،دین یا تنظیم کے افراد کی ترقی و کمال اتحاد وحدت میں مضمر ہے پاکستان میں دہشتگردی کے ناسور کے خاتمہ کےلئے اتحادوحدت کو فروغ دینا ہوگا پاکستان میں شیعہ اور سنی کی کوئی لڑائی نہیں ہے اتحاد وحدت سے سازشی عناصر کو شکست فاش سے دوچار کیا جاسکتا ہے

مزید : میٹروپولیٹن 4