آل پاکستان پرائیویٹ سکولز فیڈریشن کے زیر اہتمام یوم قائد کے موقع پر سیمینار

آل پاکستان پرائیویٹ سکولز فیڈریشن کے زیر اہتمام یوم قائد کے موقع پر سیمینار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(ایجوکیشن رپورٹر)آل پاکستان پرائیویٹ سکولز فیڈریشن اور لاہور سکول سسٹم کے مشترکہ زیر اہتمام یوم قائد ا عظم کے موقع پر صدر مرزا کاشف علی کے زیر صدارت یوم قائد ا عظم کے مقاصداورقائد کے افکار اور بیرونی جارحیت کا مقابلہّ کے موضوع پر سیمینار منعقد ہوا جس میں مرزا کاشف علی نے خطا ب کرتے ہوئے کہا کہ یوم قائد ا عظم پوری قوم کیلئے تجدید عہد کا دن ہے پاکستان اسلام کا قلعہ ہے آج پاکستان جن اندرونی و بیرونی دباؤ کا شکار ہے اس کا مقابلہ صرف قائدکی تعلیمات اور نظریات سے کیا جاسکتا ہے شاہد نور، مرزا حسنین عباس اور رانا طاہر سلیم نے کہا کہ یوم قائد ا عظم کے موقع پر قائد کے افکار سے وفا کرتے ہوئے ہمیں قومی اتحاد و یکجہتی اور نظریہ دفاع سے گہری وابستگی اور ترویج کیلئے اپنا کردار ادا کرناہو گامرزا حسنین عباس نے قائد پاکستان کے نظریات اور ان کی فکر و نظر کے ذریعے پاکستان کو مثالی ریاست بنانے پر زور دیادیگر مقررین میں شاہد نور، مرزا حسنین عباس،رانا طاہر سلیم،شوکت ورک،عاطف مرزا،اسلام شاد،عبدالحمید خٹک،منور احمد اور دیگر شامل تھے۔